اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہارتض نے لکھا ہے کہ گزشتہ روز تل ابیب کے ہزاروں افراد نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔مظاہریں نے غزہ کے بارے میں اپنائی گئی نین یاہو کی پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ کے عوام پر جاری حملوں کی فوری بندش اور غزہ کے محاصرے کےفوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس کی طرف سے شدید پابندیوں کے باوجود تل ابیب میں نین یاہو کی پالیسیوں کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں۔ہزاروں افراد نے گذشتہ رات بھی حکومت مخالف مظاہرے کئے ہیں.
.......
/169